سکھر، پیپلز پارٹی خواتین وونگ کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر یلی کا انعقاد
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف سکھر میں بھی یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سیسکھر میں پیپلز پارٹی خواتین وونگ کی جانب سے کشمیر ڈے کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں پیپلز پارٹی کی کارکنان سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے بازی کی۔
مظاہرے میں شر یک شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت دہشتگردی بند کرے،بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت ہے،اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ ہیں، کشمیر کی آزادی کے لیئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے۔