Feb 06, 2018 01:08 pm
views : 611
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 327 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،327 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیدوسرے روز منگل (6 فروری 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 527 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43774 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 340 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں سے 170 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،162 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔