قصور،وزیر اعلیٰ پنجاب کا اینٹوں کے بھٹے کا اچانک دورہ
وزیراعلی شہباز شریف نے طبیعت بہتر ہونے پرپانچ گھنٹے تک قصور اور لاہور میں مختلف دورے کئے، وزیراعلی کے قصور میں بھٹہ کے دورے میں وزیراعلی کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور انہوں نے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قصور کے دورے سے واپسی پر اپنا ہیلی کاپٹر اچانک کھیتوں میں اتار لیااوراینٹوں کے بھٹے کا دورہ کیا اس موقع پروزیراعلیٰ کی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے بچوں کو سکول میں داخل کرانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر شباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کیلئے خطیر وسائل فراہم کیے ہیں بھٹوں پر بچوں سے مشقت کسی صورت برداشت نہیں، ان بچوں کے ہاتھوں میں قلم اورکتاب دی ہے،دوبارہ گرد آلود نہیں ہونے دونگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے معماروں کو محفوظ مستقبل دیا ہے،ان بچوں کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے۔