کراچی، پاکستان رینجرز (سندھ) کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی، دکان کے اندرچھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 11ایف میں ایم کیوایم (لندن)سیکٹرآفس کے نزدیک مارکیٹ کی ایک دکان کے اندرچھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ ایم کیوایم (لندن) کے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کر نا تھا۔بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں 4 عدد ایس ایم جیز بمعہ 10عدد میگزین،ایک عدد پوائنٹ223رائفل بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عددپوائنٹ 222 رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد 45بور ویپن بمعہ ایک عدد میگزین،ایک عدد ایم -16رائفل بمعہ2 عدد میگزین،ایک عدد موڈیفائیڈ 30بورویپن بمعہ ایک عدد ٹیلی سکوپ اور 2عدد میگزین،ایک عدد 7ایم ایم رائفل اور14550عددمختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرزاہلکار کو دیں۔