اسلام آباد، شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوپہر تک ملتوی
سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت دوپہر دو بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔سماعت شروع ہوئی تو نامزد تینوں ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے، تاہم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے۔
فاضل جج نے کہا کہ خواجہ حارث اعلیٰ عدالت سے فارغ ہوجائیں، نیب ریفرنسز کی سماعت 2 بجے کرلیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف آج 16ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب کے برطانیہ میں مقیم دو غیر ملکی گواہوں راجا اختر اور فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی کی وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔
دونوںگواہوں کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کے لیے تاریخ کا تعین نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے بعد ہو گا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی قومی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو