بہاولپور، دہشت گردی خطرات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ کینٹ و دیگر سکیورٹی اداروں کی عملی مشق
بہاولپور میں دہشت گردی خطرات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ کینٹ و دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے عملی مشق کا مظاہرہ کیا۔
پنجاب پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دبئی محل روڈ بہاول پور میں فرضی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔فرضی مشق میں تھانہ کینٹ،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس کے مطابق مختلف کالجز،اسکولوں اور دیگر اداروں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کی پلاننگ کرنا فرضی مشق کا مقصد تھا۔