لاہور، ایشیا پیسفک ٹرانسگینڈر نیٹ ورک کی جانب سیخواجہ سراؤں کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ
لاہور لبرٹی چوک پر ایشیاء پیسیفک ٹرانس جینڈر نیٹ ورک کی جانب سے خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں درجنوں خواتین اور مرد وں نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر انگلش میں خواجہ سرا کے حقوق اور ان کے انصاف کیلئے نعرے درج تھے، مظاہرین خواجہ سرا کے حق کیلئے نعرے بازی اور انکی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بھی بجارہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کو عام لوگوں کی طرح سمجھاجائے انکے حقوق اور عزت نفس کا خیال رکھا جائے جس کیلئے ہمیں اپنے روئیوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔
مظاہرین نے کہا کے خواجہ سراکے ساتھ کی جانے والی زیادیوں کیلئے قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر ایک مظاہرین صباءِ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں خواجہ سرا کا مزاق اڑایا جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کے اس رویئے کو تبدیل کیا جائے اور انکو بھی عام لوگوں کی طرح عزت دی جائے،مظاہرین نے کہا کہ لوگوں کو اسی چیز کی آگاہی کیلئے ہم یہاں جمع ہوئے ہیں۔