ملتان، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی طالبہ بے حرمتی کیس، گرفتار 6 ملزمان عدالت میں پیش
ملتان میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے بے حرمتی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی طالبہ بے حرمتی کیس میں گرفتار 6 ملزمان کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔
اس موقع پر عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے بے حرمتی کی اور ویڈیو بنائی تھی۔