Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 06, 2018 09:04 pm views : 570

Location : Bahadurabad

Karachi- MQM Pakistan Faisal Sabzwari Media Talk
  • Urdu

کراچی،پہلے بھی کڑوے گھونٹ پئے ہیں،تنظیم کو مجتمع رکھنے کے لئے جو بن پڑا کریں گے،فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے ہمارا لگاؤ دیگر جماعتوں سے مختلف ہے تاہم ہم کوئی بڑا قدم نہیں اٹھانا چاہتے,کارکنان جماعت کو اون کرتے ہیں اور اس سے قائدین کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا ہم کوئی بڑا قدم نہیں اٹھانا چاہتے، کوشش ہے اندرونی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے،ہم عدم تشدد کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے بات کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنادی ہے جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالرؤف صدیقی، سردار احمد اور مرکزی رہنما جاوید حنیف شامل ہیں، تینوں رہنماؤں کو فاروق ستار کے ساتھ ملاقات کے لیے بھیجا ہے جو رابطہ کمیٹی کا منظور کردہ ایجنڈا فاروق ستار کے سامنے رکھیں گے، ہماری نیک نیتی کے ساتھ خواہش ہے کہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کا ایجنڈا سننے کے بعد اس سے اتفاق کریں۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ وفد کو دیاگیا مینڈیٹ میڈیاپربتانامناسب نہیں ہے،رابطہ کمیٹی 2016 سے ایک بات پرقائم ہے،پہلے رائے رابطہ کمیٹی دیتی تھی اور فیصلے لندن سے ہوتے تھے جب کہ اب رابطہ کمیٹی خود فیصلےکرتی ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے اور ہم سیاسی انتہاپسندی کےقائل نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عدم تصادم اورعدم تشدد کی پالیسی پرعمل کرتےہیں اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ۔
فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اور سینیٹ انتخابات کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، تین ساتھی گئے ہیں توقع ہے مثبت نتیجہ نکلے گا ،خدانخواستہ اگر کوئی رکاوٹ آئی تو جو بھی بن پڑا کریں گےتنظیم کو مجتمع رکھنے کے لئےپہلے بھی کڑوے ہیں تاہم اس بات کو بھی ایم کیو ایم کے کارکنان ووٹرز خاطر جمع رکھیں تنظیم مضبوط ہوگی توہی کامیاب ہوگی۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved