کوئٹہ، صحا فیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، عبد القدوس بزنجو
و زیر اعلی بلو چستان عبد القدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ صحا فیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محدود وسائل میں صافیوں کو تمام تر وسائل فراہم کیا جا ئے۔
کو ئٹہ پر یس کلب میں صحافیوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و زیر اعلی بلو چستان نے شہہد صحا فیوں کے لواحقین کو مستقل نوکری دینے کے ساتھ ساتھ شہدا فنڈز کے لئے دس لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔
و زیر اعلی بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سو سے زائد صحا فیوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیں اور بلو چستان کے صحا فیوں کے لئے ہاوسنگ اسکیم بنا نے کا اعلان بھی کیا ۔
تقریب میں سینئر صحافی صدیق بلو چ کے ا نتقال پر فاتح خوانی کی گئی اور ان کے صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا۔