Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 06, 2018 10:32 pm views : 572

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Cabinet meeting
  • Urdu

لاہور ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔شیخوپورہ اور ننکا نہ صاحب میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں قصور کے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔
وزیر اعلی چولستان پیکیج کے تحت چولستان کے بے زمین افراد کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے اقدام کی بھی منظوری دی گئی۔سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ قابل توسیع ہو گی۔ کابینہ اجلاس کے دوران پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی 2017ء کے مسودے کی منظوری دی گئی۔پنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ 2017ء کے مسودے کی بھی منظوری۔پنجاب میں سیمنٹ سیکٹر کیلئے نیگٹیو اور پازٹیو ایریاز کو ڈیکلیئر کرنے کے ا قدام کی منظوری دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کی پہلی معدنیاتی پالیسی 2018ء کے مسودے کی منظوری۔صوبائی کابینہ نے مجوزہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے قیام کیلئے چارٹر کی منظوری دی۔اجلاس میں نارووال یونیورسٹی آف نارووال کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پنجاب ڈرگز رولز2007 ء4 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلی اور پنجاب کابینہ کی جانب سے مردان میں عاصمہ کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ میں ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی کاوشوں اور انتھک محنت کو سراہا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا پنجاب فرانز ک سائنس ایجنسی نے جس طرح قوم کی بیٹی زینب اور عاصمہ کے کیسوں کا سراغ لگایا ہے وہ اللہ تعالی کا بے پایاں فضل و کرم اور پوری ٹیم کی محنت کے باعث ہوا ہے۔میں دونوں کیسوں میں اہم پیشرفت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محمد شہباز شریف نے کہامعصو م بچیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایا۔پنجاب حکومت قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ فوری طور پر شرع کرے۔سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب تک بڑھایا جائے گا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved