پشاور، پولیس کی بڑی کارروائی،13 منشیات فروش اور اسمگلر گرفتار
پشاور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 منشیات فروش اورا سمگلر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
سی سی پی آو محمد طاہر خان نے پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ حیات آباد ،جمرود،پشتخرہ اور تاتارا کے حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 13 منشیات فروش اورا سمگلروں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 29 کلو چرس،11کلو ہیروئن، 6 ہزار سے زائدنشہ آور گولیوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئے۔
سی سی پی آو کےمطابق گرفتار ملزمان میں سے 11 کا تعلق افغانستان سے ہے جن کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفشیش شروع کردی گئی۔