کوئٹہ ، کسٹم حکام کی خفیہ اطلاع ملنے پر بلیلی چیک پوسٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد
کسٹم کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلیلی چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی افغانستان سے اسمنگلنگ ہونے والی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
کوئٹہ کسٹم ہاوس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کلکٹر کسٹم اشرف علی کا کہنا تھاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر کسٹم کے عملے نے گذشتہ شب بلیلی چیک پوسٹ پر ڈیمپر ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گی476کلوگرام چرس برآمد کی جس کو بیرونے ملک اسمنگل کیا جاناتھا۔کارروائی کے دوران ڈمپر ٹرک کے ڈرائیوراور کلینر کو گرفتار کرلیاگیا۔
کسٹم کلکٹر کو ئٹہ اشرف علی کا کہناتھا کہ کسٹم کے عملے صوبے میں منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہی ہے تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک کررہے۔