Feb 07, 2018 01:23 pm
views : 574
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 305 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،305 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (7 فروری 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
305 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44191 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح
سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 303 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔