Feb 07, 2018 02:32 pm
views : 528
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- Information Minister Sindh Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی، فاروق ستار جو باتیں کر رہے ہیں وہ ٹیسوری کی تجوری بول رہی ہےناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار جو باتیں کر
رہے ہیں وہ ٹیسوری کی تجوری بول رہی ہے جبکہ ایم کیو ایم سربراہ پارٹی کے
اندرونی انتشار کا ملبہ بھی پیپلز پارٹی پر ڈال رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھاکہ ہمیں پوری امید ہے کہ سینیٹ کے
انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیاب ہوں گے،عددی لحاظ سے بھی اور سیاسی
جماعتوں میں جو انتشار کی کیفیت پائی جا رہی ہے تو ہم سینیٹ انتخابات میں
ضرور کامیاب ہوں گے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز اہلکار ٹھاکر کے اٹھانے کے فاروق
ستار نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم
کیو ایم کی ناکامی اور انتشار بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ بوری بند لاشوں کا
نتیجہ ہے کراچی کی شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، اب یہاں سے خوف کا خاتمہ
ہوا ہے۔