پشاور،سینیٹ انتخابات ے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں سینیٹ الیکشن کے لئے مختلف پارٹیوں
کے امیدوار ان کی جانب سے کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی
الیکشن کمشنر پشاور پیر مقبول احمد سینٹ الیکشن کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں۔
سینٹ الیکشن کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا
ہے، اے این پی نے جنرل نشست کیلئے مسعود خٹک کو نامزد کیا ہے جبکہ خواتین
کی نشست کیلئے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک کو نامزد کردیا گیا ہے۔
صوبہ خیبر پختون خواہ سے اب تک ایک سو چودہ افراد نے سینیٹ کے کاغذات جمع
کروائیں ہیں جس میں قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب بھی شامل ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ کی نعیمہ بی بی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں اپنے کارکنان
اور قائدین کی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور سینیٹ کے امیدوار کے لئے
مجھے نامزد کیا۔