Feb 07, 2018 04:49 pm
views : 514
Location : Governor House
Lahore- Oath taking ceremony of Chief Justice of Lahore High Court
لاہور ، لاہور ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس کی حلف براداری کی تقریب کا انعقاد
لاہور گورنر ہاؤس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس کی حلف براداری کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے جسٹس محمد یاور علی سے لاہور ہائی کورٹ کے
چیف جسٹس کے عہد ے کاحلف لیا ۔جسٹس محمد یاور علی نے 47ویں چیف جسٹس
لاہورہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف ، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا
محمد اقبال ، صوبائی وزراء اعلیٰ اور سرکاری افسران سمیت لاہور ہائی کورٹ
کے جج صاحبان ، سینئر وکلاء اور اہم شخصیا ت نے شر کت کی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا نئے چیف جسٹس انصاف کا
بول بالا کرنے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں
گے ۔عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پر عزم ہے
۔عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔