Feb 07, 2018 06:23 pm
views : 468
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Media Talk
کراچی،خرم شیر زمان بتائیں کہ 7 کروڑ کی آفر کس نے کی،مراد علی شاہ
سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد 12 امیدواروں نے
نامزدگی فارم صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرا دیئے ہیں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 7 جنرل نشستوں کیلئے میاں رضا
ربانی، مولا بخش چانڈیو، مرتضیٰ وہاب ، محمد علی شاہ جاموٹ، مصطفیٰ نواز
کھوکھر ، امام الدین شوقین اور ایاز مہر نے نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ
ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پرڈاکٹر سکندر میندھرو اور رخسانہ زبیری نے
نامزدگی فارم جمع کرائے، خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر قرۃ العین عرف عینی
مری اور کرشنا کماری نے فارم جمع کرائےہیں،اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست پر
انور لال دین نے فارم جمع کرا یا۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ووٹ ہر ایک کا ذاتی
ووٹ ہوتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے امیدوار ہی سینیٹ کا انتخاب جیتیں
گے۔
خرم شیر زمان کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی آفر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئےکہ
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ آکربتائیں کہ کس نے آفر کی ہے کیا وہ بکنے
کے لئے تیار ہیں جو بولیاں لگ رہی ہیں کوئی بھی ایم پی اے بکاؤ نہیں ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پورے سندھ میں حکومت
ہے جب ایم کیو ایم اور پی ایس پی ملے تھے تو مجھے خوشی ہوئی تھی کہ اب یہ
لوگ مل کر شہر کے لئے کام کریں گے،انکی لڑائی میں عوام کی کیا قصورہے، پی
ایس ایل کےکراچی میں ہونے والے میچز کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کئے گئے ہیں۔