Feb 07, 2018 06:41 pm
views : 537
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- Chairman Senate Raza Rabbani Media Talk
کراچی، پارلیمان کا ایک جدید کردار ہونا چاہئے ،جس کے ذریعے اندرونی اور بیرونی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ،رضاربانی
چیئرمین سنییٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ پالیمان ایک با عزت ادارہ ہے جسے
عزت عوام نے دی ہے،میں سمجھتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور دیگر ادارے جو آئین کے
تحت کام کرر ہے ہیں انہیں آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام سر انجام دینا
چاہئے ۔
صوبائی الیکشن کمشنرکے دفتر کے باہر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اور چیئر مین
سینیٹ رضاربانی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ
میں پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں کہ
پارٹی نے مجھ پر اعتماد کر کے دوبار ہ سینیٹ کا ٹکٹ دیااورمیری کوشش ہوگی
کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ کو زیادہ مضبوط اور بااختیار بناؤں تاکہ پارلیمنٹ
پاکستان کے آئین کے مطابق کام کر سکے اور ارکان پرچیک اینڈ بیلنس رکھ سکے۔
رضاربانی نے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق پارلیمان کا ایک جدید کردار ہونا
چاہئے ،جس کے ذریعے اندرونی اور بیرونی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔