ملتان ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کڈنی اسپتال آمد، مریضوں کو مشکلات کا سامنا
ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کڈنی اسپتال آمد کے موقع پر
سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جس کے باعث مر یضوں کو
شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔
انتظامیہ نے سیکورٹی کے نام پر اسپتال کو مریضوں کے لیے نو گو ایریا بنا
دیا۔ ڈی جی خان سے بچن مائی بیٹے کیساتھ کڈنی سنٹر کے باہر پہنچی تو
سیکیورٹی اہلکاروں نے باہر روک لیا اور گاڑی کو اندر جانے سے روک دیا ۔ جس
کی وجہ سے بچن مائی کو بیٹے نے ہاتھوں میں اٹھاکر اسپتال کے اندر لے گیا۔
بچن مائی کے بیٹے نے کہا کہ گیٹ سے اسپتال تک ایک کلومیٹر کافاصلہ ہے اور
میں اپنی ماں کو ہاتھوں میں اٹھاکر اسپتال لے آیا ہوں ، مجھے شید ید
پریشانی کا سامنا کرناپڑ ا ہے۔