Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 07, 2018 07:42 pm views : 545

Location : Haripur

Haripur- One awarded death, five life imprisonment in Mashal Khan murder case
  • Urdu

ہری پور ،مشال قتل کیس: ایک ملزم کو موت کی سزا، 5 کوعمر قید

مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک ملزم عمران کو سزائے موت اور 5 ملزمان کو عمر قید، 25 ملزمان کو 4، 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ 26 کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔
مشال خان قتل کیس کا آج ہری پور سینٹرل جیل میں جج فضل سبحان خان نے فیصلہ سنایا۔ فیصلے سے قبل 58 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ مشال قتل کیس کے مجرم عمران کو سزائےموت اور ایک لاکھ روپےجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔عدالت نے بتایا کہ پراسیکیوشن نےعارف خان کےخلاف کیس بہتر انداز میں پیش کیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے 26 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کیس کے مرکزی ملزم عارف سمیت 3 افراد تاحال مفرور ہیں۔
فیصلے سے قبل مشال خان کے والد لندن سے واپس پشاور پہنچے۔ ذرائع کے مطابق والد سمیت پولیس انتظامی افسران کو خصوصی پاس جاری کیے گئے اور سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر متعلقہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی۔
سینٹرل جیل میں فہرست سے ہٹ کر میڈیا سمیت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔ پولیس سمیت قانون فافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جیل کے اطراف میں تعینات تھی۔ سینٹرل جیل کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاریں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو مبینہ توہین رسالت کے الزام پر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد 61افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے 58 ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر عارف مردانوی، پختون ایس ایف کے رہنما صابر مایار اور یونیورسٹی کا ایک ملازم اسد ضیاء تاحال مفرور ہیں ۔
واضح رہے کہ13اپریل کو عبدالولی خان یونی ورسٹی مردان میں جرنلزم کے 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کاالزام لگاکرجان سے ماردیا۔
مشال خان قتل کیس کا مقدمہ پہلے پشاور ہائی کورٹ میں چلا، تاہم مشال کے والد محمد اقبال کی درخواست پر مقدمہ پشاورہائی کورٹ سے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ایبٹ آبادمنتقل کردیاگیا، جہاں ہری پورسینٹرل جیل میں کیس کی سماعت جاری رہی۔
اس کیس میں ستمبر 2017 سے جنوری 2018 تک 25 سماعتیں ہوئیں، جن میں 68 گواہ پیش ہوئےتاہم عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد 27 جنوری کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنادیا گیا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved