Feb 07, 2018 08:47 pm
views : 473
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،پنجاب کے گجنی رانا ثنا اللہ کا کے پی کے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو پر لگنے والی پابندی سمجھ سے بالا تر ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تا ریخ کا پہلا کیس ہے جس میں مجمع کے
انصاف کا فیصلہ سنایا گیا ہے،کیس میں مکمل عدالتی کارروائی کی گئی جس کے
بعد آج فیصلہ سنایا گیا۔
کے پی کے پولیس اور محکمہ انصاف نے عاصمہ کیس کے حوالے سے جس طرح کام کیا
وہ بہترین تھا،پنجاب کے گجنی رانا ثنا اللہ کا کے پی کے پولیس کو اسطرح
تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عاصمہ کیس اور قصور کےواقعات میں بہت فرق ہے
،قصور میں دس بچوں کو سیریل کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،وہاں پر وزیر اعلیٰ تو
کیا کسی ڈی پی او نے بھی جانے کی زحمت نہیں کی جبکہ عاصمہ کیس میں کوئی سی
سی ٹی وی فوٹیج نہیں تھی اس اندھے قتل کا پولیس نے سراغ لگایا۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو براہ راست مریم
اورنگزیب کو طلب کرنا چاہیے اوران سے پوچھا جائے کہ پی ٹی وی پر فوج اور
عدلیہ کے خلاف پی ٹی وی کو کس کی مرضی سے استعمال کیا جا رہا ہے،ہم نے
حدیبیہ کے کیس کوبھی ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے نواز شریف کے مقدمات کو
قریب سے دیکھتے ہیں،سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے مطابق انکے خلاف کیسز کا
فیصلہ آنا چاہیے۔