Feb 08, 2018 01:33 pm
views : 544
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 71 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،71 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (8 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 71 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44025 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 236 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔