Feb 08, 2018 01:47 pm
views : 511
Location : Prime Minister Secretariat
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets American Business Council Delegation
اسلام آباد ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے صدر امریکی بزنس کونسل کی وفد کے ہمراہ ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے صدر امریکی بزنس کونسل کامران نشاط کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد
خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔
بہتر کاروباری ماحول کیلئے سرمایہ کار ی بورڈ کو صوبائی حکومتوں سے مل کر
کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ تاجر برادری پاکستان چین اقتصادی راہداری کے کاروباری
مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملک میں امن و امان کی
بہتر صورتحال اور کاروباردوست ماحول کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔
صدر امریکی بزنس کونسل کامران نشاط نے وزیر اعظم کوسرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل نہ صرف پختہ سیاسی سوچ کی
عکاسی کرتاہے بلکہ اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔