Feb 08, 2018 02:25 pm
views : 574
Location : Provincial Election Commision Office
Lahore- PML N Asif Kirmani Media Talk
لاہور، بلوچستان میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ ماضی کا بدترین قصہ بن چکی ہے،آصف کرمانی
مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ ماضی کا بدترین قصہ بن چکی ہے۔
لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست سب کے سامنے ہے،بلوچستان میں ہماری حکومت بن سکتی تھی لیکن نواز شریف نے عبدالمالک بلوچ کو وزیر اعلیٰ بنایا، اسکے بعد نواب ثنا اللہ زہری نے بھی شفاف انداز میں حکومت کی،بلوچستان میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ تاریخ کا شرمناک حصہ بن چکی ہے۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا رکارڈ ہے کہ ورکرز کو ٹکٹ دیاجاتا ہے،میری مثال سب کے سامنے ہے میں مڈل کلاس طبقے کا آدمی ہوں قیادت نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے ٹکٹ دیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی،مخالفین کو سینیٹ انتخابات میں پنجاب کے کچھ نہیں ملنے والا جبکہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتے گی،عوام با شعور ہیں مخالفین اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے،کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کے گھناؤنے کھیل کا حصہ نہیں بنے گا پیسہ پھینکنے والی قوتیں ناکام ہوں گی۔