لاہور،اسحٰق ڈار کو جیل میں ڈالنا چاہیے اسے سینیٹ کی ٹکٹ دی گئی ہے،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف مافیا سپریم کورٹ پرحملے کررہا ہے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ اسحٰق ڈار جس نے ملک کا پیسہ لوٹ اور طبیعت خراب کا بہانہ بناکر باہر چلا گیا،جس انسان کو جیل میں ڈالنا چاہیے اسے سینیٹ کی ٹکٹ دی گئی ہے یہ لوگ خود ہی سسٹم کو تباہی کر رہے ہیں،پوری قوم آج سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،سپریم کورٹ ملک کولوٹنیوالوں کوقانون کیدائریمیں لیآئی،قوم نوازشریف مافیا سے تنگ آئی ہوئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا قصور میں 4،5 سالوں سے بچوں کی فلمیں بناکر انکی زندگیاں تباہ کی جارہی تھیں جبکہ کئی لوگوں کو ماورائے عدالت قتل بھی کیا گیا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کامشال خان قتل کیس کے بارے میں کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان کومنصوبہ بندی کیساتھ قتل کیاگیا مشال خان نیکسی قسم کی توہین مذہب نہیں کی تھی، مشال خان،اسماکیس میں پولیس نیپیشہ وارانہ کارروائی کی، ہمارے صوبے کی پولیس کو ایکسپوز کرنے والے خود ایکسپوز ہو گئے ہیں، ہم اداروں کے مفاد میں کھڑے ہیں اور اب عوام بھی حکمرانوں سے تنگ آ گئے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے چالیس سال پرانے رکارڈ بھی پیش کئے ن لیگ والوں کو تیس ہزار ہزار کروڑ روپے کا حساب دینا ہے، طاقتورکیلییایک اورغریب کیلییدوسراقانون ہے غریب کو انصاف ملتانہیں،امیراین آراولیلیتاہے،قوم خوش ہیسپریم کورٹ ملک میں قانون کی بالادستی قائم کررہی ہیقانون کی بالادستی قائم کرنیپرقوم سپریم کورٹ سیخوش ہے۔