Feb 08, 2018 06:13 pm
views : 577
Location : Prime Minister Secretariat
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding ECNEC
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک کھرب سڑسٹھ کروڑ روپے سے زائد
کے مختلف نو قومی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی
ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اسلام
آباد میں ہوا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر
شپ کے تئیس ارب روپےکے منصوبے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب میں
پائیدار ترقی کے مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔ شمالی علاقہ جات میں
قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے تقریبا چار ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی
گئی۔گریٹر کراچی سیوریج اور صنعتوں سے خارج ہونےوالے زہریلے مواد کی
ٹریٹمنٹ کےمنصوبے کے لیے چھتیس ارب گیارہ کروڑ ستر لاکھ روپے کی منظوری دی
گئی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ کراچی سیوریج منصوبے پر موثر عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ کی جائے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے نیسکام اسلام آباد فیز ون توسیعی
منصوبے کی منظوری دی ۔وزیراعظم صحت پروگرام فیز ٹوکے لیے تینتس ارب تریسٹھ
کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔ صحت پروگرام فیز 2کا مقصد خواتین اور بچوں
کو صحت سہولیات فراہم کرنا ہے ۔سندھ حکومت کی طرف سے وزیراعظم صحت پروگرام
میں مالی معاونت سے معذرت کر لی گئی ہے۔اجلاس میں فاٹا میں گلانئی۔مہمند
۔گھاٹ روڈ توسیعی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں دوہزار سات میں احتجاج، دوہزار دس میں سیلاب کے نقصانات کے
ازالے کیلئے بیس ارب روپے اورجلال پور آبپاشی نہر منصوبے کے لیے بتیس ارب
روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاپن ڈیم منصوبے کےلئے پانچ ارب تیس کروڑ
روپے کی بھی منظوری دی گئی۔