Feb 08, 2018 07:14 pm
views : 575
Location : Council of Islamic Ideology
Islamabad- 210th meeting of the Council of Islamic Ideology
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل پا کستان کے 210 ویں اجلاس کی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹرقبلہ ایاز کی زیر
صدارت کونسل کے 210 ویں اجلاس کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ملک بھر
کے جید ترین علماءِ بشمول تمام مسالک کے دینی مدارس کے سربراہ اور دیگر
ممبران نے شرکت کی۔
اسلامی نظریاتی کونسل میں زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی سفارش سمیت
خواتین کی معاشرتی تقویت ، امن اور داخلی وحدت کے حوالے سے ان کے کردار
کیلئے لائحہ عمل کی تشکیل کی جامع تجاویز پیش کی گئیں۔
خواتین کی معاشرتی تقویت ، امن اور داخلی وحدت کو آئمہ ، خطباءِ اور
اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں روشناس کرایا جائے تاکہ یہ بیانات اہل علم
کے علاوہ عام آدمی تک بھی پہنچ سکے اور اسکے اثرات ملک گیر بن سکیں۔
آخر میں چیئر مین اسلامی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں
کہ یہ بہت جامع اور قابل عمل تجاویز ہیں جو اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل
کے مقاصد اور اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔