Feb 08, 2018 07:16 pm
views : 566
Location : Jamashed Dasti Residence
Muzaffargarh- Ayesha Gulalai reached Jamashed Dasti Residence
مظفرگڑھ،خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جمشیددستی کے گھر آمد
مظفرگڑھ میں خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی جمشیددستی کے گھر پہنچ گئی ۔
اس موقع پر عائشہ گلالئی نے جمشیددستی سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔
خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندؤں سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودہراں میں ارب پتی باپ کا بیٹا لوگوں سے ہزاروں
روپے میں ووٹ خرید رہا ہے، خیبرپختونخواہ سمیت پورے ملک میں استحصالی نظام
موجود ہے، سونے کا چمچہ لیکر پیدا ہونے والے لیڈروں کا دور ختم ہورہا ہے۔
عائشہ گلالئی نے کہاتینوں سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی
پارٹیاں ہیں، تحریک انصاف روایتی سیاست کررہی ہے، سینیٹ کے الیکشن میں
تحریک انصاف نے سرمایہ داروں کو ٹکٹ دئیے،گنے کے کاشتکاروں کے استحصال پر
احتجاج کرونگی، تحریک انصاف گلالئی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں پنجاب کا
دورہ کیا۔