Feb 08, 2018 07:45 pm
views : 496
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- MQM Pakistan Mehfooz Yar Khan Media Talk
کراچی،پی ایس پی کے ارکان نااہل ہو چکے ہیں،محفوظ یار خان
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے کہاہے کہ کاغذات نامزدگی میں فاروق ستار کی رائے کو مقدم رکھا ہے،ابھی تک جو نام رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار نے منتخب کئے ہیں وہ سب آئیں گے اور کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے،انتخابات میں ووٹ اس کو ڈالیں گے جسے پارٹی کہے گی دس کروڑ تو کیا پچیس کروڑ میں بھی اپنا ووٹ نہیں بیچیں گے ، اور مینڈیٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے۔
صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہا کہ پی ایس پی کے ارکان نااہل ہو چکے ہیں،اگر وہ قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو جو تنخواہیں انہوں نے لی ہیں انہیں واپس کریں۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے اپنا فیصلہ کیا تھا جبکہ فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس کی تھی لیکن دونوں جانب سے فاروق ستار کی قیادت پر کوئی اعتراض نہیں،اپنی قربانی دے دیں گے لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔
یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں بحران پیدا ہوا تھا۔