Feb 08, 2018 07:58 pm
views : 593
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines by 416 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 416پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات (8فروری 2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 416پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43679 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 118 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،224 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔