Feb 08, 2018 08:13 pm
views : 613
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding NH∓
اسلام آباد، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کو بریفنگ
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس پر زور دیا ہے کہ روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ادارے کو مزید پیشہ ور بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹروے پولیس کو موثر کارکردگی کی وجہ سے ملکی اور عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ دوہزار نومیں حکومت نے موٹروے پولیس کو اقوام متحدہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔موٹروے پولیس روزانہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کی ٹریفک کنٹرول کرتی ہے۔موٹروے پولیس کیموثر اقدامات سے حادثات میں چوالیس فیصد اور اموات میں اکیس فیصد کمی ہوئی۔
وزیراعظم کو سی پیک روڈ نیٹ ورک کے تحت ادارے کی توسیع اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔
اجلاس میں وزیر مملکت جنید انوار چودھری اور اعلیٰ حکام نیاجلاس میں شرکت کی۔