Feb 08, 2018 09:34 pm
views : 488
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- MQM Pakistan Kamran Tessori Media Talk
کراچی،فاروق ستار پارٹی سربراہ ہیں وہ جو کہیں گے کروں گا،کامران ٹیسوری
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجھے فاروق ستار بھائی کی جانب سے آج یہاں
بھیجا گیا ہے، میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کر تاہوں جنہوں نے موجودہ صورتحال
میں جاگ کر ہمارے لیے اپنی فکر مندی ظاہر کی اور محبت کا اظہار کیا,
اختلافات تو سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ہم سب کو فاروق ستار بھائی
پر یقین ہے جو ماضی میں بھی مشکل حالات سے بھی پارٹی کو نکال کر لائے ہیں۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی حیثیت ٹیم کے کپتان کی مرضی ہوتی
ہے وہ کس کو پہلے کھلائے اور کس کو بعد میں، یہ اس کی حکمت عملی والا
فیصلہ ہوتا ہے,کسی کو ان کی قابلیت اور اعتماد پر شک نہیں ہونا چاہیے,ان کے
لیے کسی کی جانب سے بھی شک کا پیدا ہونا غلط ہے، میں فاروق ستار بھائی کے
حکم پر ایک منٹ میں دستبردار بھی ہوجاؤں گا اور وہ کہیں گے تو میں کھڑا
رہوں گا ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا مزید کہنا تھاکہ فاروق ستار نے پارٹی کو
23اگست کے مشکل وقت سے نکالا، نادان دوستوں سے کہتا ہوں ،فاروق ستار کی نیت
پر شک نہ کریں ، فاروق بھائی کا کردار صاف ہے ان کے دشمنوں نے بھی کبھی ان
پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے۔