Feb 08, 2018 10:00 pm
views : 679
Location : Qayyum Stadium
Peshawar- Iran National Day, Archery Games Championship
پشاور، ایران کے قومی دن کی مناسبت سے تیر اندازی چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد
پا ک ایرانی دوستی کے لیے پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں ایران کے قومی دن کی مناسبت سے تیر اندازی چیمیئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں 50 کھلاریوں نے حصہ لیا۔ چیمیئن شپ کے مہمان خصوصی ایرانی قونصلر جنرل باکر بیگی تھے۔
ایرانی قومی دن کے موقع پر پشاور کے قیوم ا سٹیڈیم میں منعقدہ پاک ایران دوستی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں خیبر پختونخوا اور فاٹا سے 50 تیر اندازوں نے حصہ لیا۔چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی ایرانی قونصلر جنرل باکر بیگی کا استقبال بینڈ کی دھنوں پر سلامی دے کر کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی قونصلر جنرل باکر بیگی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثقافت اور کھیلوں کے زریعے دونوں ممالک میں امن و آتشی کو فروغ ملے گا۔
تین اقسام پر مشتمل تیر اندازی کے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے ہمسایہ ممالک کی دوستی میں بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔
اس موقع پر تیر اندازی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکی مسکان آفریدی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
دو دنوں پرتیر اندازی چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔