Feb 09, 2018 12:44 pm
views : 563
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines by 161 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،161 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے(9 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 161 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43518 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 74 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔