لودھر اں ، پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی قوت کا مظاہرہ، تیاریاں مکمل
لودھراں جنون کے نرغے میں ، عمران خان کا خطاب سننے کے لیے دس ہزار کرسیوں
کا پنڈال سجا دیا گیا ، پارٹی پرچموں کی بہار جبکہ پارٹی بیجز اور جھنڈیوں
کے اسٹال بھی سجا دئے گئے ، ساٹھ فٹ لمبا اور بیس فٹ اونچا اسٹیج بھی تیار
ہوگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف آج لودھراں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جبکہ جلسہ
گاہ کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
عمران خان جلسے سے تقریباً دن دو بجے کے قریب خطاب کریں گے۔
پارٹی کی لوکل انتظامیہ کے مطابق دس ہزار کرسیاں سجا دی گئیں ہیں جبکہ ا سٹیج اور ساؤنڈ سسٹم بھی جنون کے برسنے کو تیار ہے۔