Feb 09, 2018 01:50 pm
views : 633
Location : Noor Khan Air Base
Islamabad- Jordan's King Abdullah II departure
اسلام آباد ، اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ
اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شاہد
خاقان عباسی نے انہیں رخصت کیا۔ روانگی سے قبل شاہ عبد اللہ نے جے ایف 17
تھنڈر کا فلائی پاسٹ دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ 2 روزہ دورے کے بعد واپس وطن روانہ
ہوگئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں نور خان ایئر بیس
سے رخصت کیا۔ایئر پورٹ پر شاہ عبداللہ کے سامنے جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی
پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔
روانگی سے قبل شاہ عبداللہ اور صدر مملکت ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی
تھی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ
حکام موجود جبکہ شاہ عبداللہ کی معاونت اردن کے وزیر خارجہ کر رہے تھے۔