Feb 09, 2018 01:57 pm
views : 640
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi Launches Spring Tree Plantation Campaign 2018
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
ملک بھر میں موسم بہار کی شجر کاری مہم شروع ہو گئی ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد
میں پودا لگا کرمہم کا آغازکیا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مشاہد اللہ خان
اور ممبر قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ موسم
بہار کی شجر کاری گرین پاکستان پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کے طول و
عرض میں پودے لگائے جائیں گے۔ پروگرام دو ہزار سولہ میں شروع کیا گیا تھا
اور یہ دوہزار اکیس تک جاری رہے گا جس کے دوران ملک بھر میں اضافی ایک کروڑ
پودے لگائے جائیں گے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے
افراد پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ شجرکاری مہم
کامقصدماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو روک کر ماحول کو خوشگوار اور
ملک کو سر سبز بنانا ہے ۔