لاہور، ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور میں نان فارمل ٹیچرز نیمحکمہ لٹریسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پنجاب بھرسینان فارمل اساتذہ نے بھرپورشرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینز ز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبا ت درج تھے۔مظاہرین نے پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف بھی نعرے بلند کئے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نان فارمل ٹیچرزکی تنخواہیں 5ہزارسیبڑھا کرکم ازکم 15ہزارکی جائیں۔
نان فارمل ٹیچرز کی جانب سے محکمہ لٹریسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے نان فارمل ٹیچرز لاہور پہنچ چکے ہیں، جبکہ چیئرنگ کراس فیصل چوک پر احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔
ایک طرف پنجاب اسمبلی کا آج اجلاس ہے جبکہ دوسری طرف مظاہرہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
نان فارمل ٹیچرز کا کہنا ہے کہ محکمہ لٹریسی ہمیں پانچ ہزار فی ٹیچر ادا کرتی ہے جبکہ ایک مزدور کی تنخواء 15ہزار روپے ہے، ہمیں 15 سال ہو گئے ہیں نوکری کرتے ہماری تنخواء بھی بڑھائی جائے اور ساتھ مستقل بھی کیا جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کر لیئے جاتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔