Feb 09, 2018 06:25 pm
views : 642
Location : Different Markets
Lahore- Vegetable Price Hike, Citizens face problem
لاہور، سبزیوں کی قیمت میں اضافہ، عوام پریشانی سے دوچار
لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے کبھی اس کی
وجہ حکومتی ٹیکس ہوتاہے توکبھی پیٹرول کے نرخ میں اضافہ لیکن مہنگائی
کابوجھ صرف اور صرف غریبوں کوہی اٹھاناپڑتاہے۔گوشت اورمرغی کے بعد اب
سبزیاں بھی غریبوں کی دسترس سے باہر کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عوام حکومت
کی پالیسیوں سے شدید مایوس ہیں۔
لاہورکے مختلف بازاروں میں سبزیاں انمول موتی بنی ہوئی ہیں جن کی قیمتیں سن
کر ہی شہریوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ٹماٹر،آلو،پیاز،ادرک،گھوبی سمیت مختلف
سبزیاں مہنگی کردی گئی ہیں جس کے سبب غریب افراداب دووقت کی روٹی سے بھی
محروم ہوتے جارہے ہیں۔
اس موقع پر خریدار ایڈوکیٹ لاہور ہائی کورٹ محمد رفیق صابر نے موجودہ
مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج میں پہلی بار یہاں آیا ہوں
انہوں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگائے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،
مارکیٹ کمیٹی برائے نام ہے۔
محمد رفیق نے کہا کہ گورنمنٹ کو چیک کر ناچاہئےان کی سبزیوں کی کوالٹی لو
ہے، اسٹینڈرڈ کی نہیں ہے مٹر میں سوکھے ہوئے مٹروں کی ملاوٹ کی ہوئی ہے
اور گاجر 15 دن پرانی ہےجبکہ امرود کے ریٹ 150روپے کلو ہیں اور کوئی پوچھنے
والا نہیں ہے ۔
ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین مفت کی تنخواہیں لے رہے ہیں مارکیٹ میں ریٹ کنٹرول کرنے پر کوئی کام نہیں ہورہا۔
ایک خاتون شہر ی نے کہاکہ سبزیوں اور پھلوں کےریٹ بہت زیادہ کئے ہوئے ہیں
جو غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہیں جبکہ گوشت کے ریٹ بھی بہت زیادہ ہیں جو
ہم خرید نہیں سکتے ۔ خاتون نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ مارکیٹ میں ریٹ
کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
خاتون نے مزید کہا کہ محنت مزدوری کرنے والا طبقہ صرف دال روٹی ہی کھاسکتا ہے ۔