Feb 09, 2018 06:29 pm
views : 573
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Raised by 128 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 128 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز روز جمعے (9 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
128 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43808 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 171کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔