Feb 09, 2018 07:41 pm
views : 569
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting regarding PSL arrangements
کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر کھیل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کھیل، سیکریٹری بلدیات، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ طاہر آزاد، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ، ڈی سی ایسٹ کرنل عبداللہ، 5 کور کراچی کرنل محمد اعظم خان، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن کرنل عثمان، مینجر سیکیورٹی اینڈ انٹی کرپشن لیفٹننٹ کرنل سرور عباسی، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی مسٹر یونس بٹ (رٹائرڈ ایس پی)، سینیئر مینجر سیکیورٹی پی سی بی مسٹر ارشد خان، جنرل مینجر قومی کرکٹ اسٹیڈیم کراچی و دیگر نے شر کت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہم نے گزشتہ برس وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروائیں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کی ااب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔ان مسائل میں شہر کی لائٹنگ، پانی کا بندوبست، پارکنگ سائیٹ بنانا، صفائی کا کام کام، فضلہ کو ٹھکانے لگانا و طبی سہولیات کا بندوبست شامل ہیں۔
اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے لاہور کا دورہ کیا جس میں پاکستان و سری لنکا میچ اکتوبر 2017 کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، تمام اسٹیک ہولڈرز میں قریبی تعاون کیا گا ہے۔ میچ سے پانچ روز قبل پارکنگ ایریاز، اسٹیڈیم کھول دیئے جائیں گے،اسٹیڈیم اور اس کے تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمراز کے ذریعے نگرانی کی جائی گے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی جاوید مہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس نے سیکیورٹی کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی میں پولیس، رینجرز، خفیہ اداروں کے حکام جو روزانہ کی بنیاد پر آپس میں آگاہی کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہری مسائل باقاعدہ حل کیے جائیں۔