کراچی،کچھ ریلو کٹے ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ہے،خواجہ اظہار الحسن
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کچھ نہ کچھ عناصرموجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ دونوں جانب سے مل بیٹھ کر معاملات طے ہوں عناصر کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ اگر دونوں جانب فاصلہ برقرار رہتا ہے تو یہ اصولوں کی لڑائی نہ ہوگی۔
اس موقع پر رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن کے پارٹی میں تین درجات ہیں اور اس معاملے میں وہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں طرف غلط فہمیاں ہیں جو بد گمانی کی سبب پیدا ہوئی ہیں جبکہ انکی کوئی حیثیت نہیں ہے،رابطہ کمیٹی فاروق ستار کو پارٹی سربراہ بھی مانتی ہے جبکہ رابطہ کمیٹی کا فورم بھی آئینی ہے،کچھ ریلو کٹے ہیں ہیں جو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ہے۔