Feb 10, 2018 02:50 pm
views : 580
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah Media Talk
کراچی، چاہتاہوں ایم کیو ایم پاکستان کے باہمی اختلافات دور ہوں، دونوں ایم کیوایم اور پی ایس پی مل جائیں،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن
لڑرہے ہیں، امیدہے سینیٹ انتخابات میں اچھی کامیابی حاصل ہوگی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتاہوں ایم کیو ایم پاکستان کے باہمی
اختلافات دور ہوں، دونوں ایم کیوایم اور پی ایس پی مل جائیں تاکہ یہ آپسی
لڑائی کو چھوڑ کر لوگوں کیلئے کام کر سکیں۔
پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی وزراس
معاملات کو دیکھ رہے ہیں،پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی فراہم کریں گے،کوشش ہے
شائقین کوپی ایس ایل کااچھامیچ دیکھنے کوملے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کیخلاف ہے،نیب سے پہلے بھی تحفظات
تھے اب بھی ہیں،جہاں کرپشن ہو رہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے، روہڑی کینال کی
بندش سے فصلوں کوپانی نہیں مل سکا،کرپشن کی آڑمیں ترقیاتی کاموں کونہیں
روکناچاہئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بالکل غلط ہیں
اگر کوئی ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتا ہے تو وہ اس کے ثبوت دے اگر ہماری
جانب سے کوئی ملوث ہوا تو اسے بھی سزا دی جائے گی۔
ایک ماہ قبل تھرپارکرپر میں ہونے والے قتل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے
کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔