لاہور، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے وبال جان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دن بہ دن اضافے سے جہاں ملک بھر کی
عوام پریشان ہے وہیں لاہور کے شہری بھی حکومت کے اس اقدام سے نالاں ہیں۔
اس موقع پر ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے
کہا کہ پیٹرول بہت مہنگا ہے پچیاسی روپے لیٹر نواز شریف نے اپنی حکومت کے
شروع میں عوام کی ہمدردی حاصل کر نے کیلئے پیٹرول کم کر دیا تھا لیکن اب
دوبارہ دن بہ دن مہنگا کیا جارہا ہے۔
شہری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد سال بھر تو اسی قیمت کو
کنٹرول کریں یہ تو ہر ماہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔
ایک اور شہری نے کہا کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی تلے پسے ہوئے ہیں اب
روز بہ روز پیٹرول مہنگا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی میں روز بہ روز
اضافہ ہورہا ہے ، غریب آدمی کہاں جائے ۔
شہری نے کہا کہ پیٹرول بار بار مہنگا کیا جارہا ہے لگتا ہے حکومت اپنے
اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے پیٹرول کی قیمت کو گھسیٹ کر100 روپے
لیٹر تک لے جائے گی، انہوں نے تو عوام کو تماشا بنارکھا ہے ۔