Feb 10, 2018 03:27 pm
views : 565
Location : Different Areas
Karachi- Public views about Vegetable Prices
کراچی، سبزی کی مارکیٹوں میں قیمتیں کنٹرول
کراچی میں جہاں چند ہفتوں پہلے سبزیوں کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کیا
جارہا تھا اور دکاندار اپنی من مانی قیمتیں وصل کر رہے تھے وہیں اب کراچی
میں سبزیوں کی قیمتوں کی اڑان تھم گئی ہے اور روز مرہ کھانوں کی جان سبزیاں
خاص طور پر پیاز ، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
اس موقع پر ایک سبزی فروش نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے
ہوئے کہا کہ فلحال مارکیٹ میں کوئی بھی سبزی شارٹ نہیں ہے اور ان کی قیمتیں
بھی مناسب ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ میں ہیں۔
سبزی فروش نے کہا کہ آج کل ٹماٹر بیس سے تیس روپے ، مٹر چالیس سے پچاس روپے اور گاجر بھی بیس روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔
سبزی فروش نے مزید کہا کہ پہلے پیاز اسی روپے کلو فروخت کی جارہی تھی جس کی
قیمت کم ہو کر چالیس روپے کلو ہوگئی ہے اسی طرح ہر سبزی کی قیمت نیچے آئی
ہیں۔