Feb 10, 2018 04:10 pm
views : 568
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- PPP MPA Saeed Ghani Media Talk
کراچی،ایم کیو ایم کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ ان لوگوں کی آہ ہے جنہیں بے گناہ قتل کیا گیا تھا،سعید غنی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم
کیو ایم کی آپسی لڑائی انکی نا اہلی ہے اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم میں
اسطرح کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جو انکی اپنی نا اہلی ہے اور ناکامی تھی جس
پر پردہ ڈالنے کے لئے پیپلز پارٹی پر الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہی
کام ن لیگ اور تحریک انصاف والے کر رہے ہیں، ایم کیو ایم والوں کو الزام
تراشی کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دینی چاہیے۔
صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا ن لیگ اور پی ٹی
آئی والے کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے،جبکہ ایم کیو ایم
والے کہتے ہیں کہ انکی لڑائی سے پیپلز پارٹی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے،سیدھی
بات یہ ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے ایم ہی اے ان سے ناراض ہیں جنکا وہ
کئی بار اپنی پریس کانفرنسز میں برملا اظہار بھی کر چکے ہیں بلوچستان میں ن
لیگ کے پنے وگ انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ ن لیگ نے وہاں پر کوئی
توجہ نہی نہیں دی جبکہ ایم کیو ایم کو خوف ہے کہ انکی لڑائی سے انکا ووٹر
کسی اور سیاسی جماعت جوکہ پیپلز پارٹی ہو سکتی ہے کی طرف بھی جا سکتا وہ
خوف کی وجہ سے یہ واویلا مچارہے ہیں کہ پیپلز کارٹی انکے لوگوں کو خریدنے
جا رہی تاہم ہمیں کسی قسم کی خریدوفروخت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
سعید غنی کا مزید تھا ایم کیو ایم کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے یہ ان لوگوں کی
آہ ہے جنہیں بے گناہ قتل کیا گیا تھا،انہوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا
شہر میں نفرتیں پھیلائیں،ظلم ہمیشہ نہیں رہتا،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی
ہے اور آج یہ وقت ہے کہ کہ جن کے خوف ست شہر ند ہاجاتا تھا وہ کونوں میں
چھپتے پھر رہے ہیں،آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم کے مزید ٹکڑے بھی ہوں
گے،پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی نااہلی سے پیدا ہونے
والے خلا کو پیپلز پارٹی پر کرے گی جبکہ کراچی والوں کو نفرتوں کی سیاست دے
نکال کر وفاق میں لائیں گے۔