کوئٹہ، میڈیکل کالجز کے طلباءِ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہر مرکزی حکومت نے اپنے اپنے انداز میں بلوچستان کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔
کوئٹہ پریس کلب کے باہر میرٹ کی پامالی پر میڈیکل کالجز کے طلباءِ کی جانب
سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر
اٹھارکھے گے جس پر ہمیں انصاف چاہئے ،ایچ ای سی کے دھاندلی شدہ ٹیسٹ کو فی
الفور منسوخ کیا جائے اور داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے
جیسے الفاظ درج تھے،احتجاجی مظاہرے میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر
مینگل نے طلباءِ سے اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی۔
اس موقع پر سردار اختر مینگل نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی پامالی اور نقل کے خاتمے سے متعلق سخت اقدامات
کئے جانے چاہئیں فلحال کسی بھی نئی حکومت کی کارکر دگی کچھ مہینوں کے بعد
دکھائی دیتی ہے ابھی نئی بلوچستان حکومت کو صرف ایک ماہ ہوا ہے ، بلوچستان
حکومت جلد ہی میڈیکل کے طلبہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لے گی۔
سردار مینگل نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ نئے حربوں سے بلوچستان پر اپنا تسلط
قائم رکھا ہے ہم آئندہ الیکشن کے لیے ہم خیال پارٹیوں سے رابطے کر رہے ہیں
تاکہ بلوچستان کے مسائل کو برابری کی بنیاد پر حل کرایا جاسکے ۔