کوئٹہ،پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیوں سے آج گلشن پھر سے آباد ہوگیا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و
امان کی بہتر ہوتی صورتحال کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کا بہت اہم کردار
رہا ہے،ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے آج پھر ایک بار گلشن مہک
اٹھا ہے ،ہمارا دشمن بہت شاطر ہے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ دن دور نہیں جب
دشمن اپنے ارادوں میں مکمل طور پر ناکام ہاجائیگا۔
کوئٹہ میں تقریب ست خطاب کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھاکہ آئی
جی بلوچستان نے مطالبات تو بہت کئے ہیں ،اگر کوئی اور محکمہ ہوتا تو میں کٹ
مارنے کی کوشش کرتا لیکن آئی جی صاحب نے جو مطالبات کئے ہیں کوشش کریں گے
کہ اس سے زیادہ کام کر سکیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں جاتا ہوں ایک ہی بات سنے کو
ملتی ہے کہ اعلانات تو ہوتے ہیں لیکن کام نہیں ہوتے تاہم میری بھرپور کوشش
ہے کہ جس چیز کا وعدہ کروں اسے پورا کر سکوں۔