پشاور،چولستان جیپ ریلی میں شرکت کے لئے گاڑیاں روانہ
چولستان جیپ ریلی پندرہ فروری سے شروع ہوگی جس کے لئے خیبرپختونخوا عجائب گھر سے پانچ گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔
چولستان میں پندرہ فروری سے شروع ہونے والی جیپ ریلی میں شرکت کے لیے خیبر پختونخوا سے پانچ گاڑیاں روانہ ہوگئیں ہیں جبکہ ریلی کے شرکاء تین مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے چولستان پہنچیں گے،روانگی کے موقع پرگاڑیوں کو ثقافتی بینرز سے سجایا گیا،چولستان میں ہونے والی جیب ریلی میں سو سے زائد گاڑیاں حصہ لیں گی،ریلی میں جرمنی،ایران،فرانس،ڈنمارک اورسوٹزرلینڈ کے ڈرائیور بھی شامل ہونگے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی مہر تاج روغانی کا کہنا تھا کہ اب حالات بہتر ہوچکے ہیں اور یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ کے پی نو گو ایریا بنا ہوا ہے،چولستان جیپ ریلی میں دنیان بھر سے ڈرائیورز شرکت کر رہے ہیں۔
بابر خان کا کہنا تھا کہ چولستان جیپ ریلی اب ایک بین الاقوامی ایونٹ بن چکا ہے۔